نیشنل ڈس ایبلٹی کرکٹ چیمپیٸن شپ کا 3 دسمبر سے انعقاد خوش آئند تعاٶن جای رہے گا ،یونس عالم اور ارشد خان ۔
انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان فیزیکل ڈس ایبیلیٹی کرکٹ سیریز آٸندہ سال پاکستان میں ہوگی۔ امیرالدین انصاری۔
چیمپئن شپ ملک کے 6 شہروں میں کھیلی جائے گی، توصیف شاہ اور میڈم عابدہ خانم اور کی پریس کانفرنس ۔
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)آٹھویں فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ چیمپیٸین مورخہ 3 ڈسمبر انٹر یشنل ڈے فار ڈس ایبلڈ پرسنز کے موقع پر بیک وقت 6 شہروں میں آغاز خوش آئند ہے ،نیشنل ٹی20کرکٹ چیمپئن شپ سے پاکستان بھر سے کھلاڑی ااپنی بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوۓ قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیٸے جدو جہد کرتے ہیں۔ ،پاکستان فزیکلی ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ تعاون جاری رہے گا ، پی پی ڈی سی اے فزیکل ڈس ایبلڈ کرکٹرز کے لئے خدمات قابل ستائش ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انٹر نیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس (آئی سی آر سی )کے کمیونیکیشن آفیسر یونس عالم ، سینٸر جنرل میجر نیشنل اسٹڈیم و نماٸندہ پی سی بی ارشد نے خان ،پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری وٹورنامنٹ ڈائرکٹرامیر الدین انصاری اور پی پی ڈی سی اے کے سپورٹر سید توصیف شاہ اور شوشل پرسن میڈم عابدہ خانم نے جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آٹھویں فزیکلی ڈس ایبلیٹی نیشنل ٹی20کرکٹ چیمپئن شپ کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس کے شرکا ٕ نے آٹھویں نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی20کرکٹ چیمپئن شپ کے انعقاد کے بارے میں نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔ جنرل سیکریٹری پی پی ڈی سی اے و ٹورنامنٹ ڈاریکٹر جمیل نے نیشنل ڈس ایبلٹی ٹی20کرکٹ چیمپئن شپ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا آٹھویں نیشنل چیمپئن شپ کا آغاز مورخہ 3 دسمبر بروز ہفتہ انٹر نیشنل ڈے فار ڈس ایبلیٹی پرسن کے مموقع پر بیک وقت ملک کے 6 شہروں میں نئے فارمیٹ کے تحت منعقد کی جا رہی ہے ۔ مزکورہ ایونٹ میں پاکستان بھر سے 16 شہروں کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ پہلے مرحلے کے میچز ناک آٶٹ کی بنیاد کراچی میں کھیلے جاٸنگے جس میں میں کراچی،حیدرآباد،کوءٹہ اور کوءٹہ بولان کی ٹی میں شریک ہونگی بقیہ مرحلے کے میچز ملتان،لاہور کے پی اور اسلام آباد، فاٹا میں منعقد ہونگے ۔ نیشنل چیمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل اسلام آباد اوردوسرا کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل کو ورلڈ ڈس ایبلڈ ڈے کے موقع پر تین دسمبر کو شیڈول کیا گیا ہے، ملتان کی ٹیم گزشتہ تین نیشنل چیمپیئن شپ کی فاتح رہی ہے اور وہ چیمپئن شپ میں مسلسل تیسری بار اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی ۔ پی ڈی سی اے کے جنرل سیکریٹری اور ٹورنامنٹ ڈائرکٹر امیرالدین انصاری کا کہنا تھا کہ آٹھویں نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی20کرکٹ چیمپئن شپ کے لئے ہ میں انٹر نیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس اور شاہد آفریدی فاءونڈیشن کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی بھر پور تعاون حاصل ہے،جس کے لئے ہم ان اداروں کے شکر گزار ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان فیزیکل ڈس ایبیلیٹی کرکٹ سیریز آٸندہ سال پاکستان میں ہوگی۔
فوٹو کیپشن
آئی سی آر سی کمیونیکشن آفیسر یونس عالم ، نماٸندہ پی سی بی ارشد خان ،پی ڈی سی اے کے جرنل سیکریٹری اور ٹورنامنٹ ڈائرکٹر امیر الدین اور سید توصیف شاہ کراچی نیشنل اسٹڈیم کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں آٹھویں نیشنل نیشنل فیزکل ڈس ایپیلٹی ٹی20کرکٹ چیمپئن شپ کی تفصیلات بتا رہے ہیں۔ محمد نظام ۔
Leave a Reply